ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم کی نازیبا تصویر؛ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم

سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم کی نازیبا تصویر؛ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو میمورنڈم

Sat, 29 Apr 2017 03:46:17    S.O. News Service

بھٹکل28؍اپریل (ایس او نیوز) پچھلے کچھ دنوں سے مبینہ طور پر بھٹکل و اطراف میں سوشیل میڈیا پر وزیر اعظم نریندر مودی کی بہت ہی نازیبا اور فحش تصویر پھیلائی جارہی ہے۔ جس کے خلاف مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں شکایت بھی درج کی گئی ہے۔

اس ضمن میں پولیس کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں کیے جانے کی بات کہتے ہوئے بائیلور کے گنیش جیٹپّا نائک کی جانب سے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ جس کے مطابق14؍اپریل کو آنند نائک نامی شخص کے موبائل پر دوسرے ۲ ٹیلی فون نمبروں 740691787اور 9686364256سے وہاٹس ایپ پر وزیراعظم کی فحش تصویر موصول ہوئی تھی۔ اس پس منظرمیں 15اپریل کو مرڈیشور پولیس اسٹیشن میں آنند نائک نے شکایت درج کروائی تھی۔مگر پولیس نے اب تک اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں کیااور اس معاملے ملوث افراد کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

میمورنڈم میں مزید کہا گیا ہے کہ اس طرح کی نازیبا تصویر سوشیل میڈیا پر پھیلانے سے ملک اور بیرونی ملک ہمارے وزیر اعظم کی بڑی ہتک ہوئی ہے ۔ ملک کے وزیر اعظم جیسے پروقار منصب پر فائز شخصیت کے خلاف اس قسم حرکت سے ان کے مقام اور مرتبے کو دھچکا لگا ہے۔ اس طرح کی حرکت کے پیچھے مقامی سیاستدانوں کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ چونکہ مقامی پولیس اس سمت میں کوئی کارروائی نہیں کر پارہی ہے ، اس لئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کی جائے اور خاطیوں کے خلاف سائبر کرائم قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے۔

اس موقع پر راجیش نائک، گنیش نائک، گنپتی نائک، پانڈو نائک، اکشئے نائک اور سنتوش نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: